Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ء کے دوران 95ہزار نئی اسامیاں

ریاض ۔۔۔سعودی قومی بجٹ 2019ء کے اجراء کے بعد متعدد وزراء نے اپنی وزارتوں کے سائبان تلے مستقبل کی اسکیموں اور عوام کیلئے خوشخبریوں کے اعلان کا اہتمام کیا ۔ وزیر محنت احمد الراجحی نے بتایا کہ وزارت مواصلات 15ہزار ملازمتیں سعودیوں کو فراہم کریگی ۔وزارت آبادکاری اور سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل نے ٹھیکیداروں اور غیر منقولہ جائیدادوں کے شعبے میں 80ہزار سعودی ملازم رکھنے کا معاہدہ کیا ہے ۔ مجموعی طور پر 95ہزار ملازمتیں مہیا ہوں گی ۔ وزیر صحت توفیق الربیعہ نے بتایا کہ ان کی وزارت سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو پیش کی جانیوالی صحت خدمات کا معیار بلند کرنے کیلئے 3اہم اہداف پورے کریگی ۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ 5200نئے اسکول قائم ہوں گے اور کرائے کے اسکولوں سے نجات حاصل کر لی جائے گی ۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں