مکہ مکرمہ۔۔۔ 13ربیع الثانی 1440ھ تک 7282172عمرہ ویزے جاری کئے گئے۔ اب تک 727451 معتمرین مملکت آچکے ہیں۔ فی الوقت مملکت میں 933395معتمر موجود ہیں۔ ان میں 230278مکہ مکرمہ اور 703117مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ 1393491مملکت سے رخصت ہوچکے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ معتمرین بری، بحری اور فضائی راستوں سے عمرے پر آرہے ہیں۔ ہوائی جہازوں سے 586001، بری راستوں سے 307144 اور سمندر کے راستے 207معتمر مملکت آئے۔ سب سے زیادہ پاکستان (765510) معتمر پہنچے۔ انڈونیشیا سے جسکا نمبر دوسرا ہے (610313) ، ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بالترتیب ملائیشیا، یمن ، الجزائر، ترکی ، بنگلہ دیش ، امارات اور مصر کا نمبر یکے بعد دیگرے ہے۔