غلطی کیلئے چیئرمین ہی ذمہ دار ہوگا، یوگی
لکھنؤ۔۔۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اگر بھرتی بورڈ نے نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا تو اس کا چیئرمین ہی سیدھے ذمہ دار ہوگا۔ ہفتے کو اسمبلی ہائوس میںسی ایم نے وقفہ صفر کے دوران بی ایس پی کے سکھ دیو راج راج بھر کے مقابلہ جاتی امتحان میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کیا۔وزیراعلی یوگی نے کہا کہ گزشتہ سرکاروں میں نقل کرانے والے سالورگروہ فعال تھے۔آج سب کام کئے جا رہے ہیں۔ 50ہزار41ٹیچروں اور پولیس کی شفاف عمل میں بھرتی کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ 50 ہزار نئی پولیس بھرتیاں کی گئی ہیں۔