لکھنؤ میں مریض نے خود کشی کر لی
لکھنؤ۔۔۔ شہر کے سب سے بڑے طبی تحقیقی ادارے پی جی آئی میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک مریض نے اپنے وارڈ میں خود کشی کرلی۔قلبی عارضہ میں مبتلا اس شخص کا علاج جاری تھا لیکن اچانک صبح اس کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔