Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان جرنیل ٹرمپ کے فیصلے سے پریشان

کابل۔۔۔امریکی فوج کے انخلاء کے منصوبے پرافغان فوج کے اعلیٰ افسران میں امریکی فیصلے سے پریشانی کی لہر دوڑ گئی ۔افغان فوج کے بعض جرنیلوں کا خیال ہے کہ امریکی فوج کے ممکنہ انخلا پر عمل درآمد سے افغان فوج کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس وقت بھی افغان فوج کو مختلف سمتوں سے طالبان کے حملوں کا سامنا ہے۔ کئی مقامات پر امریکی فوج کی مدد سے افغان فوج کو کامیابیاں حاصل ہوئیں۔متعددافغان جرنیلوں کا خیال ہے کہ اس امریکی فیصلے سے امن بات چیت کا سلسلہ پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق امریکی فوج کے انخلا سے طالبان کو کابل حکومت کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے میں برتری حاصل ہو گی اور وہ کسی حد تک کمزور افغان حکومت سے یہ مطالبہ بھی کر سکتے ہیں کہ امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا تک مذاکرات کو معطل رکھا جائے۔

شیئر: