Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ میں کار بم دھماکہ ،17ہلاک

موغا دیشو ...صومالی دارالحکومت موغا د یشو میں کار بم دھماکے سے 17افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا یہ حملہ صدراتی محل کے نزدیک کیا گیا۔ حملہ آور نے صدارتی محل کے دروازے کے قریب قائم چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ ایک رکن اسمبلی اور موغادیشو کے ڈپٹی میئر زخمی ہوئے۔ ہلاک شدگان میں7 پولیس اہلکار، لندن کے یونیورسل ٹی وی اسٹیشن سے منسلک انتظامیہ کے 3 افراد اور معروف صحافی عاول داہر سالاد شامل ہیں۔ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔ انتہا پسند گروہ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ الشباب پہلے بھی صومالیہ میں اس طرح کے حملوں میں ملوث رہی ہے۔موغادیشو میں کار بم دھما کہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب شہر میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر تھیں۔ دھماکے کے بعد شہر میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیل گیا ۔
 

شیئر: