ٹورنٹو۔۔۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹِن ٹروڈو اچانک دورے پر افریقی ملک مالی پہنچ گئے۔ انہوں نے وہاں اقوام متحدہ کے امن دستوں میں شامل اپنے ملک کے فوجیوں سے کرسمس سے قبل خصوصی ملاقات کی۔ مالی کے دورے پران کے ہمراہ ان کے وزیر دفاع اور فوج کے سربراہ بھی گئے ۔ مالی کے وزیراعظم نے کینیڈین ہم منصب سے خصوصی ملاقات بھی کی ہے۔ ٹروڈو نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ کینیڈین مرد اور خواتین فوجی اپنی قربانیوں سے اپنے ملک اور عوام کو محفوظ رکھنے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ٹروڈو نے اپنے فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں کرسمس کی نیک تمنائیں بھی دیں۔