Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عباس اور شاداب کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

سنچورین: پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورہ پر ہے جہاں وہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلے گی۔پاکستان ٹیم کی سب سے پہلے ٹیسٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقہ سے مقابلے کی تیاریاں جاری ہیں البتہ ٹیم میں موجود فاسٹ بولر محمد عباس پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ شاداب خان بھی مکمل طور پرفٹ نہیں ہو سکے ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے در میان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں شروع ہوگا، لیکن اس ٹیسٹ میں فاسٹ بولر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان کی شمولیت پر اب بھی سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔دونوں کھلاڑی تاحال مکمل فٹ نہیں ہوسکے ، کندھے کی انجری کا شکار محمد عباس کی پہلے ٹیسٹ شرکت مکمل طور پر غیر یقینی ہے جبکہ گروئن انجری میں مبتلا شاداب خان کیلئے بھی فائنل الیون کا حصہ بننے میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ایک دن آرام کے بعدسنچورین میں ٹریننگ سیشن شیڈول کے مطابق ہوگا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: