Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فیصل ایئر کالج سے 95ویں کھیپ فارغ، تقریب تقسیم اسناد

ریاض۔۔۔ ولی عہد اور نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو کنگ فیصل ایئر کالج سے فارغ ہونے والی 95 ویںکھیپ کی تقریب تقسیم اسناد کی صدارت کی۔ اس موقع پر کالج کے کمانڈر نے نئی کھیپ میں شامل نوجوانوں کی لیاقت، استعداد، تربیت ، جدت طرازی اور نظریاتی علوم اور انکی پریکٹس کے حوالے سے تعریف و توصیف کی۔ کالج سے فارغ ہونے والے طلباءکی نمائندگی فیصل عسیری نے کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنگ فیصل ایئر کالج کا تاریخی دن ہے۔ آج یہاں سے 95ویں کھیپ فارغ ہورہی ہے۔ اس موقع پر کالج کے طلباءنے فوجی پریڈ کی او رکالج کا پرچم حوالے کیا۔ انہوں نے حلف وفاداری اٹھایا۔ نتائج کا اعلان کیا گیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے ممتاز طلباءکو انعامات اورکالج سے فارغ ہونے والے بردار ممالک کے طلباءکواسناد پیش کیں جبکہ انہیں یادگاری تحائف بھی دیئے گئے۔ اختتام ِ تقریب پر سعودی ہوابازوں نے اپنی صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ فضائی کرتب کے ذریعے کیا۔

شیئر: