مکہ مکرمہ ۔۔۔ یہاں اجیاد پولیس نے المسفلہ محلے کے ایک ریستوران آنے والوں کی جیب کاٹنے والے کو گرفتار کرلیا۔ سی سی کیمرے نے جیب تراش کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق المسفلہ محلے میں ریستوران کے مالک نے پولیس کو رپورٹ کی کہ ایک جیب تراش ہمارے یہاں آنے والے گاہکوں پر وارداتیں کررہا ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور اس نے 35سالہ پاکستانی کو جو ریستوران آنے والوں کی جیبیں کاٹتے ہوئے سی سی کیمرے پر دیکھا گیا تھا گرفتار کرلیا۔