Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان:H1N1میں مبتلا 2بھائیوں کا انتقال

جازان ۔۔۔ جازان ریجن کی الدرب کمشنری میں 2سگے سعودی بھائی سوائن فلو میں مبتلا ہوکر انتقال کر گئے۔ دونوں امیر محمد بن ناصر اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جازان محکمہ صحت کے ترجمان نبیل غاوی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سوائن فلو تنفس کا اہم مرض ہے ۔ ویکسین کے ذریعے اس کا بچاﺅ ممکن ہے۔ یہ انسانوں کو ایک دوسرے سے آسانی سے لگ جاتا ہے۔ موسم سرما میں اسکا وائرس تیزی سے پھیلنے لگتا ہے۔

                                        

شیئر: