مکہ مکرمہ ۔۔۔ مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ 3 تعطل کے بعد مکہ مکرمہ سرکلر روڈ 3 کا باقی ماندہ حصہ مکمل کیا جارہا ہے۔ کام شروع کردیا گیا ہے۔کئی سال قبل سرکلر روڈ 3 کے باقی ماندہ حصے پر کام بند کردیا گیا تھا۔ یہ روڈ مدینہ منورہ اور جدہ مکہ قدیم روڈ پر ٹریفک اژدحام توڑنے کیلئے بنایا جارہا تھا۔ التنعیم کے علاقے سے الحج اسٹریٹ کو جوڑنے والا حصہ باقی بچا تھا اب اس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔