ریاض ۔۔۔ جنادریہ میلہ 33 میں الجوف گونرریٹ نے اپنے پویلین میں سعودی عرب کا سب سے بڑا پرچم نصب کرکے تمام شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ یہ پرچم میلے میں شریک ایک بوڑھی خاتون نے تیار کیا ہے۔ الجوف کا پویلین علاقے کی ثقافتی تاریخی شناخت کا آئینہ دار بنا ہوا ہے۔ یہاں علاقے میں تیار کی جانے والی دستی مصنوعات عوامی حلقوں میں پسند کی جانے والی اشیاءاور نوادر بھی شائقین کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔سعودی پرچم مزیفہ عجلان الشمری نے تیار کیا ہے۔ پرچم کا کام کروشیا سے انجام دیا گیا ہے۔ یہ 5میٹر سے زیادہ طویل ہے۔ اسکی تیاری میں 7ماہ سے زیادہ خرچ ہوئے۔ الشمری کا کہنا ہے کہ کروشیا کا ہنر اسے 40سال قبل اسکی ماں نے اسے سکھایا تھا۔