Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی غیر ملکی دورے کے دوران چینی دارالحکومت پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق 4 روزہ دورے کے تیسرے مرحلے میں وزیر خارجہ بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے ماطبق بیجنگ میں ہوائی اڈے پر چین کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا، جس کے بعد وزیر خارجہ نے بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے میں روابط سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے چینی قیادت کے لیے تہنیتی پیغامات دیے ۔
 

شیئر: