Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جائداد ٹیکس کے لیے کراچی میں ’ٹیکس کورٹ‘ کے قیام کا فیصلہ

کراچی:  صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ جائداد ٹیکس کی وصولی کے لیے آیندہ سے مینوئل چالان جاری نہیں کیے جائیں گے، جبکہ دفاتر میں معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے افسران اور عملے کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جائداد یونٹس کی نشاندہی کی جائے اور گیسٹ ہاؤسز بشمول نجی اسکولوں کو جائداد ٹیکس کے دائرے میں لانے سمیت جائداد ٹیکس کے بقایاجات کی وصولی کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔
صوبائی وزیر نے افسران کی دفاتر میں عدم دستیابی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایسے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ افسران جائدادوں کی نشاندہی کریں جنہیں ابھی تک ٹیکس کے دائرے میں نہیں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔ افسران خزانے میں ریونیو جمع کرانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ اجلاس میں جائداد ٹیکس کی بہتر وصولی کے لیے ٹیکس کورٹ میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 

شیئر: