Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت ،عابدی کے قاتلوں کو بے نقاب کرے‘ زرداری

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے قاتل قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سیاسی شخصیت کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ امن دشمنوں کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ قاتلوں کو گرفتار کرکے سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما علی رضا عابدی کو گزشتہ روز ان کی رہائش خیابان غازی کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

                              

شیئر: