Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی اداروں میں منشیات: صوبوں کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاہور: تعلیمی اداروں میں طلبہ کے منشیات استعمال کرنے سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں کو رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے اسکولوں اور کالجوں میں منشیات کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ منشیات کے استعمال سے 3 اموات سامنے آچکی ہیں جبکہ بہت سے بچے منشیات استعمال کر رہے ہیں۔ آخر انہیں منشیات کہاں سے مل رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ منشیات کے خلاف بچوں اور والدین کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے، یہ پورے ملک کا مسئلہ بن چکا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت کو ادارہ قائم کرنے کا حکم دیا تھا، اس کی کیا رپورٹ ہے؟عدالت نے چاروں صوبوں کو اپنی رپورٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

شیئر: