کراچی: شہر قائد میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران واٹر بورڈ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ادارے کی اپنی اراضی، تنصیبات اور ملازمین کی رہائشی کالونیوں میں بنائی گئی غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران غیر متعلقہ افراد سے مکانات خالی کرائے جائیں گے اسے حوالے سے قبضہ کرنے والوں کو 30 دن کے اندر قبضے اور تجاوزات ختم کرنے کے نوٹس جاری کیے جار ہے ہیں، مہلت کے بعد بڑی کارروائی کی جائے گی۔