Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن کے سٹی ایئرپورٹ کی شکل ہی بدل گئی

لندن۔۔۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ سال نو کی آمد آمد ہے اور لوگ سیر و تفریح کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ آمد ورفت بڑی تعداد میں کرنے لگے ہیں ایسے میں شائقین کیلئے دنیا کے مختلف ہوائی اڈوں کی طرح لندن کے سٹی ایرپورٹ کو بھی اتنی نئی اور عجیب و غریب شکل دیدی گئی ہے کہ اس کی پوری ہئیت ہی بدل کر رہ گئی ہے۔ زیادہ تر تبدیلی یا آرائش کا کا م 50کروڑ پونڈ کی لاگت سے تیار ہونے والے ٹرمینل میں ہوا ہے۔ یہ ٹرمینل شہر کے ڈوکلینڈ علاقے میں ہے اور 2022ءمیں جب یہ پروجیکٹ مکمل ہوجائیگا تو لندن ایئرپورٹ مجموعی طور پر پرانے ایئرپورٹ سے 4گنا بڑا ہوجائیگا۔ ہوائی اڈے اور اسکے ٹرمینل کو کیسی شکل دی جائیگی اس حوالے سے ایئرپورٹ انتظامیہ نے تکمیل کے بعد توسیع شدہ ایئرپورٹ کا انٹرییئر کیسا نظر آئیگا اسے بھی نئی شکل و صورت میں تیا رکیا جارہا ہے۔ نئی تبدیلی یہ ہے کہ امیگریشن کاﺅنٹر کو بھی دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈپارچر لا ونِج کی جگہ دائیں سے بائیں کردی گئی ہے جبکہ اپنا سامان وصول کرنے کیلئے لوگ جہاں کھڑے ہوتے ہیں اسے بھی جدید اور خوبصورت تر بنادیا گیا ہے اور جو کام باقی ہے وہ ماہرین کے مطابق اپنی تکمیل کے بعد 21ویں صدی کے لندن کا آئینہ دار ہوگا۔ یہا ں نئی اور خوبصورت عمارت، دکانیں ہونگی ، ریستوران قائم ہونگے اور بچوں کی سہولت کیلئے مختلف چیزیں شروع کی جائیگی۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد اگر کوئی ایسا مسافر اس ایئرپورٹ آمدو رفت کریگا جو4 سال پہلے اس ایئرپورٹ سے سفر کرچکا ہے شاید اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے۔

                           

شیئر: