Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈین دارالحکومت اوٹاوا اور بھی دلکش ہوگیا

اوٹاوہ ۔۔۔۔ کینیڈا اپنی بے پناہ خوبیوں، حسن اور مہمان نواز ی کے حوالے سے کافی مشہور ہے مگر سال کے اختتامی دنوں میں جب یہاں کی برفباری جو معمول کے مطابق سمجھی جاتی ہے اس نے کافی شدت اختیار کرلی ہے اور اس برفباری میں بھی لوگ تفریح سے باز نہیں آتے اور وہ اپنا دن گزارنے اور تفریح کیلئے برف سے کھیلتے ہیں اور اپنی فیملی اور دیگر لوگوں کو خوش کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ان دنوں نظر آنے لگا ہے جب جگہ جگہ بڑے بڑے مجسمے برف سے تیار کرکے منور کردیئے گئے ہیں اور اس طرح موسم سرما کا لطف دوبالا ہوگیا ہے۔ ابھی بھی اس موسم کی انتظامی تیاریاں جاری ہیں۔ برفباری کا یہ جشن فروری میں شروع ہوگا اور فروری کے مہینے میں 3دن لوگ اس سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ یہ ایک سالانہ جشن ہوگا ۔ نیلے آسمان اور سفید برف کے امتزاج میں حسن کو دوبالا کررکھا ہے۔

                                                     

شیئر: