کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کھرے اور سچے انسان تھے، اسی وجہ سے انہیں دھمکیاں بھی ملتی تھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی کے مقتول رہنما کے گھر کے باہر میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ علی رضا عابدی میرے دست راست تھے، انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگ سیاست میں مشکل سے آتے ہیں۔علی رضا عابدی کے قتل سے ہونے والے نقصان کا لوگ اندازہ نہیں لگا سکتے۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ علی رضا عابدی کے پاس الیکشن سے پہلے 2 سپاہی ہوتے تھے ، الیکشن لڑنے کے بعد ان سے وہ بھی واپس لے لیے گئے تھے۔