سلمان نے”بھارت“ کا بجٹ کم کردیا
بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ”بھارت“ کے بجٹ میں کمی کردی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی فلم بھارت کی ٹیم کو سختی سی بجٹ کم رکھنے کی ہدایت کی ہے جسکی وجہ بڑے بجٹ کی فلموں کی ناکامی ہے۔ سلمان کو ڈر ہے کہ مہنگے بجٹ کی فلم فلاپ ہوگئی تو اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بھارت کا بجٹ 150 سے کم کرکے 80 کروڑ کرنے کی اطلاعات ہیں۔