Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’جوانی پھر نہیں آنی2 ‘‘، تاریخ کی سب سے کامیاب فلم

 پاکستان فلم انڈسٹری، ’’لالی وڈ‘‘ کیلئے سال 2018ء بزنس اور معیار کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس سال تمام پاکستانی فلموں نے صرف 150 اسکرینز سے 250 کروڑ روپے سے زیادہ کا ریکارڈ بزنس کیا۔’’جوانی پھر نہیںآنی2‘ ‘سال کی ہی نہیں، تاریخ کی سب سے کامیاب فلم قرار پائی۔اس فلم نے پہلی بار 50 کروڑ کا سنگ میل عبور کیا جبکہ دنیا بھر میں 65 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔اس سال علی ظفر نے فلم ’طیفا اِن ٹربل ‘سے اپنی پہلی پاکستانی فلم ریلیز کی۔ فلم نے اپنے گانوں اور ایکشن کے ذریعے کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے۔پاکستان کی سب سے بڑ ی اور کامیاب اینی میٹڈ فلم ‘ڈونکی کنگ ‘نے نہ صرف باکس آفس پر ریکارڈ بنائے بلکہ مارکیٹنگ،نیوز اور یوٹیوب پر بھی اپنا راج قائم کیا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں