Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2018ء : جرائم کی شرح میں 6فیصد کمی ہوئی

حیدرآباد۔۔۔  کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018ء میں جرائم کی شرح میں 6فیصد کی کمی ہوئی ہے۔انہوں نے ہرسال کے اواخر میں جرائم کی شرح پر کی جانے والی اپنی روایتی پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔یہ پریس کانفرنس پرانا شہر حیدرآباد کے چومحلہ پیلس میں رکھی گئی تھی۔اس موقع پر ریڈی نے کہاکہ لا اینڈ آرڈرقابومیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جاریہ سال جائیداد کیلئے کی گئی جرائم کی وارداتوں میں 20.5فیصد کی کمی ہوئی ہے۔خواتین کیخلاف جرائم کی وارداتیں 38فیصد تک گھٹ گئی ہیں۔اغوا کے معاملات میں12 فیصد ، چوری کی وارداتوں میں 31فیصد ،ڈکیتی کے وارداتوں میں25فیصد تک کی کمی ہوئی ہے۔ٹریفک کے مسائل بھی کم ہوئے ہیں۔شہر میں سڑک حادثات میں بھی 2فیصد کی کمی ہوئی ہے۔نظام میوزیم میں ہوئی چوری کے معاملہ کو 7 دن میں حل کرلیاگیا ہے۔

شیئر: