ریاض ۔۔۔ ریاستی سلامتی کا ادارہ سعودی قومی ثقافت کے ترجمان جنادریہ میلہ 33 میں امن و امان کو یقینی بنائے رکھنے کیلئے فضائی پروازوں کا سہارا لے رہا ہے۔ یہ میلہ وزارت نیشنل گارڈز کے زیر اہتمام ہورہا ہے۔ امن و امان، صحت اور مختلف خدمات پیش کرنے والے ادارے شائقین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔امن عامہ کے ہیلی کاپٹر شائقین کی خاطر امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مسلسل پروازوں کے ذریعے امن صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔