مکہ مکرمہ۔۔۔ پاکستان کے شہر حیدرآباد سے آنے والی معتمر خاتون طلعت ہاجرہ زوجہ افضل رشید گزشتہ 3روز سے لاپتہ ہیں ۔خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ حرم شریف کے پولیس اسٹیشن میں کرواد ی گئی ہے جبکہ وزارت حج و عمرہ کو بھی اس بارے میں تحریری طور پر مطلع کر دیا گیا ہے ۔ خاتون کے بھانجے نے اردونیوز کو بتایا کہ انکی خالہ عمرہ کےلئے آئی تھیں وہ انہیں اوراپنی والدہ کولیکر مکہ مکرمہ گیا جہاں خالہ وضو خانے میں گئی مگر کافی دیر گزرنے کے باوجود وہ واپس نہ آئیں جس پر میری والدہ انہیں تلاش کرنے وضوخانے میں گئیں مگر وہاں وہ نہیں ملی ۔ انہیں حرم شریف اور دیگر ممکنہ مقامات پر بھی تلاش کیا گیا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا ۔ اگر کسی کو طلعت ہاجرہ کے بارے میں کسی قسم کا علم ہو تو پاکستان قونصلیٹ میں انکی اطلاع دیں یا مکہ مکرمہ میں وزارت حج کے کسی بھی کیبین تک انہیں پہنچا دیں ۔