کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کی رہنما بے نظیر بھٹو کے یوم کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہم بی بی کے فلسفے پر ثابت قدم ہیں اور پیپلز پارٹی بھی آئین، جمہوریت اور انسانی آزادی کے نظریے پر مبنی اصولوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہماری مزاحمت جاری رہے گی۔ خودمختار اور بااختیار پارلیمان پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے تاہم صبر اور برداشت کے اصول پر ثابت قدم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کمزور طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔