گارڈ کی رائفل نہیں چلی ،والد علی رضا عابدی
جمعرات 27 دسمبر 2018 3:00
کراچی ... سابق رکن اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے والد سید اخلاق حسین عابدی نے کہا ہے کہ اپنی آنکھوں سے حملہ کرنے والے لڑکوں کو بھاگتے دیکھا۔گارڈ کی رائفل چلی نہیں تو وہ دوسری رائفل لینے کے لئے اندر گھر میں بھاگا تھا۔ ٹارگٹ کلرز پیشہ وارانہ تھے ۔سیکنڈوں میں کاروائی کی۔فاِئرنگ کرنیوالوں کے چہرے یاد ہیں۔دیکھ کر پہچان سکتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ علی رضا نے پارٹی چھوڑنے کے بعد سے کسی قسم کا اسلحہ نہیں رکھا۔ وہ لاپروا ہو گیا تھا۔ اسے فالو کیا گیا۔ علی رضا کو روڈ پر روکنا مشکل تھا۔ بہترین ڈرائیور تھا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور سامنے آئے تو پہچان لونگا۔ میں نے ا نہیں واضح دیکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر شہر میں مزید کلنگ ہوئی تو اسکا مطلب ہے کہ کوئی نیا منظر نامہ تشکیل دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علی رضا عابدی کی سابق صدر زرداری سے ملاقا ت ہوئی تھی کیونکہ وہ ایم کیو ایم سے دل برداشتہ تھا تاہم اس نے اپنی قوم کے لئے ہمیشہ سیاست کی ۔ اب آئیڈیالوجی تبدیل نہیں کرسکتا تھا۔ اس لئے پیپلزپارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ ترک کیا ۔میں نے ایم کیو ایم کی زبوں حالی اور ٹکڑے دیکھ کر اسے مشورہ دیا تھا کہ سیاست ترک کردے۔ اسکا کہنا تھا کہ میں کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ وہ ایم کیو ایم کے انضمام کے لئے جدوجہد کررہا تھا ۔انہوںنے کہا کہ ضمنی الیکشن میں دوبارہ گلشن اقبال سے ٹکٹ نہ ملنا اسکے ساتھ زیادتی تھی ۔