Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کیس: جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی درخواست

اسلام آباد: جعلی اکاﺅنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان عبدالغنی مجید اور انور مجید نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے جس میں انہوں نے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے پاس کوئی بنیاد نہیں کہ وہ معاملہ نیب کو ارسال کرنے کی سفارش کرتی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی کسی بھی سفارش کی منظوری دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔ جے آئی ٹی کی ایگزیکٹو سمری اورحتمی رپورٹ کے 4 والیم فراہم کیے گئے۔ 924 لوگوں کے بیان ریکارڈ کیے گئے تاہم نہ نام فراہم نہیں کیے گئے جبکہ جس ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا وہ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ جواب میں مزید کہا گیا کہ ان حالات میں جے آئی ٹی رپورٹ پرمفصل جواب دینے سے قاصر ہیں۔ رپورٹ کے ساتھ کوئی مواد یا دستاویزات نہیں جو الزامات کی تائید کرے جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں لگائے گئے ہرالزام میں بے گناہ ہیں۔
 
 

شیئر: