Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو جیل میں صفائی کا کام سونپ دیا گیا

لاہور: نیب کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں صفائی کا کام سونپ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو عدالتی فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت کے فیصلے کی روشنی میں جیل انتظامیہ نے نواز شریف کی سزا تجویز کرتے ہوئے انہیں صفائی کا کام سونپا ہے۔ پاکستان کے 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف سزا کے طور پر سیکورٹی وارڈ کی صفائی کریں گے۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ انہیں تعلیم اور تدریسی سرگرمی میں دلچسپی تھی تاہم سیکورٹی وجوہ کی بنا پر انہیں قیدیوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔
 
 

شیئر: