Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے نووا 4 فروخت کے لئے پیش‎

ہواوے کمپنی کی جانب سے 48 میگاپکسل کے بیک کیمرے کا حامل اسمارٹ فون نووا 4 فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے۔یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 48 میگا پکسل کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.4 انچ کا ہے اور اسکرین پر بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ کیمرے کو ڈسپلے کے اندر جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون میں کیرین 980 پروسیسر دیا گیا ہے ۔ ‏یہ فون اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3750 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔فنگر پرنٹ سینسر کو فون کی پشت پر شامل کیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ فون میں فیس ان لاک فیچر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔فون کو 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کو دو مختلف ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔ ایک ورژن میں پشت پر 48 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور اس کے ساتھ 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو مزید کیمرے دیے گئے ہیں جبکہ دوسرے ورژن میں 20 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور 16 میگا پکسل اور 2 میگاپکسل کے دو مزید سنسر شامل ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 25 میگا پکسل کا ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز بھی شامل ہیں۔ 20 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ فون کی قیمت 3099 یان جبکہ 48 میگاپکسل کے ساتھ فون کی قیمت تین ہزار 3399 یان ہے۔ فون کو لال ، نیلے ، سفید اور کالے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: