Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں سال متعارف ہونے والے واٹس ایپ کے بہترین فیچر‎

مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ نئے فیچرز میں سب سے دلچسپ واٹس ایپ اسٹیکرز ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے اسٹیکرز کو خود کسٹمائز کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آنڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے واٹس ایپ میں پکچر ان پکچر موڈ بھی پیش کر دیا گیا ہے یعنی صارفین یوٹیوب ، فیس بک اور انسٹاگرام ویڈیوز کو واٹس ایپ چیٹ کے اندر رہتے ہوئے ہی دیکھ سکتے ہیں۔ طویل انتظار کے بعد رواں سال واٹس ایپ نے آڈیو اور ویڈیو گروپ کالنگ فیچر بھی متعارف کرادیا ہے جس سے ایک وقت میں چار دوستوں سے آڈیو یا ویڈیو کال کی جاسکتی ہے۔ مشتبہ لنکس کو پہچاننے کے لئے واٹس ایپ نے لنک ڈیٹیکشن فیچر بھی متعارف کرایا ہے جو ایسے لنکس کی نشاندہی کرتا ہے جو ممکنہ طور پر کسی جعلی ویب سائٹ کے ہوں۔اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ نے میسجز کو فارورڈ کرنے کے لیے بھی حد مقرر کردی ہے اور اب کسی بھی میسج کو صرف پانچ روابط کو ہی فارورڈ کیا جا سکتا ہے اور فارورڈ میسج پر واٹس ایپ کی جانب سے فاروڈ کا لیبل بھی ظاہر کیا گیا ہے تاکہ یہ اندازہ ہو سکے کہ پیغام دوست کا نہیں بلکہ فارورڈ شدہ ہے۔
 

شیئر: