بیشہ ۔۔۔ ہائی وے پولیس نے بچی سمیت گاڑی چرا کر فرار ہونے والے کا تعاقب کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بیشہ کمشنری کے پولیس سینٹر کو اطلاع ملی کہ ہائی وے پر ایک شخص کی گاڑی کو چرا لیا گیاہے گاڑی میں 8 سالہ بچی بھی موجود ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی تاکہ ملزم کو فرار کا موقع نہ ملے ۔ پولیس پیٹرولنگ پارٹی کو الرین ، بیشہ شاہراہ پر مذکورہ گاڑی دکھائی دی جس پر اسے رکنے کا اشارہ کیا مگر وہ پولیس موبائل کو ٹکر مارکر بیشہ کی جانب مڑ گیا جس پر اہلکارو ںنے اس کا تعاقب کیا اور انتہائی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے اسے رکنے پر مجبور کردیا ۔ پولیس اہلکاروں کو بچی کی بھی فکر تھی جو اس دوران محفوظ رہی ۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بچی کو والدین کے سپرد کر دیا گیا ۔