Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائل ایئر ڈیفنس فورسز کا نجران پر حوثی میزائل حملہ ناکام

ریاض۔۔۔ سعودی رائل ایئر ڈیفنس فورسز نے نجران کی سمت حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کو فضا میں ہی ناکام بنا دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کے شہروں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری ہیں جو اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ ایران نواز حوثی باغی مملکت کے امن عامہ کو بھی تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں ۔ حوثی باغیوں کی جانب سے ہفتے کی صبح یمن کے سرحدی علاقے سے سعودی عرب کے شہر نجران کی جانب میزائل داغا گیا جسے سعودی شاہی فورسز نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا ۔ واضح رہے یمنی میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے وہ مسلسل مملکت کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ 

شیئر: