ریاض۔۔۔ 26صفر 1439ھ سے لیکر 20ربیع الثانی 1440ھ تک اقامہ و محنت و سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 2337799 تارکین گرفتار کئے گئے۔ ان میں سے 1815487اقامہ ، 358801محنت، اور 163511سرحدی سلامتی قانون کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔ دراندازوں کی مجموعی تعداد 38543پائی گئی۔