Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کو بحران کا سامنا نہیں ، وزیر خارجہ

ریاض۔۔۔ سعودی وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم العساف نے کہا ہے کہ مملکت کو کسی بحران کا سامنا نہیں بلکہ عظیم تبدیلی کی جانب گامزن ہے جو معاشی ، سیاسی اور معاشرتی ہے ۔ وزار ت خارجہ کا قلمدان سبنھالنے کے بعد غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر العساف نے مزید کہا کہ سعودی عرب انتہائی موثر اور اہم ریاست ہے ، ہم دیگر ممالک کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ انہو ںنے اس امر کا یقین دلایا کہ سعودی کابینہ میں تبدیلی کا جمال خاشقجی کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزارتوں میں تبدیلی معمول کی بات ہے جو تمام ممالک میں ہو تی ہے ۔ سابق وزیر خارجہ عادل الجبیر کے حوالے سے سوال پر ڈاکٹر العساف کا کہنا تھا کہ الجبیر نے مثالی کام کئے اور انکی ہر وقت ضرورت پڑتی رہے گی ۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر مملکت عادل الجبیر بھی اہم ذمہ داریاں ادا کریں گے اور ہم ایک دوسرے کےلئے لازم و ملزوم ہیں ۔ الجبیر ابھی بھی وزارت کا حصہ ہیں اور انہو ںنے اپنی خدمات سے ثابت کیا کہ وہ مملکت کے لئے انتہائی اہم شخصیت ہیں ۔ انہو ں نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہا کہ الجبیر کی صلاحتیوں کا سب کو اعتراف ہے اور وہ اہم ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے ۔ جمال خاشقجی کے کیس سے متعلق سوال پر ڈاکٹر العساف کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ سعودی عرب کی جانب سے اس کیس کے حوالے سے مثبت اور قوی موقف اختیار کیا گیا تاہم یہ کہوں گا کہ مملکت کسی بحران میں مبتلا نہیں ۔ وزارت خارجہ بھی اسی طرح کی تبدیلیوں سے گزر رہی جس طرح دیگر وزارتیں سابقہ ادوار میں گزرتی آئی ہیں ۔ مملکت کی معیشت کے حوالے سے سوال پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معیشت کے میدان میں میرا کافی تجربہ ہے اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ معیشت کی بہتری کےلئے میرا تجربہ مزید مفید ثابت ہو گا جو کہ میں نے کافی برس وزارت خزانہ میں کافی خدمت انجام دی ہیں وہ سابقہ تجربہ وزارت خارجہ میں بھی میرے لئے کافی مفید ثابت ہو گا ۔ 
 

شیئر: