Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی2018ءکے کامیاب بیٹسمین رہے

دبئی:ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی 2018کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بیٹسمین جبکہ جنوبی افریقہ کے نوجوان بولر کاگیسو ربادا سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر رہے۔ ویرات کوہلی نے اس سال آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران بیرون ملک ہند کی جانب سے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا جبکہ وہ 1322رنز بنا کر بیٹسمینوں میں سرفہرست رہے ۔کوہلی نے اس سال 5سنچریاں اور 5نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ ٹیسٹ بولرز کی بہترین کارکردگی کا ذکر کیاجائے تو اس میں جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا 10 میچز میں 52 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ انہوں نے اس سال کے اپنے آخر ی میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: