پرتھ ٹیسٹ میں کوہلی اور ٹم پین میں تلخ جملوں کا تبادلہ
پرتھ :ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب ٹم پین کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے دن منہ ماری اور ٹکراﺅ ہوا تاہم امپائر نے بیچ بچاﺅ کرا دیا ۔کوہلی اور ٹم پین کے درمیان گرما گرمی اس وقت ہوئی جب بیٹنگ کے دوران ٹم پین رن لینے کے لئے دوڑے تو فیلڈنگ کرنے والے کوہلی ایک دم انکے سامنے آگئے تصادم ہوگیا جس کے بعد دونوں میں جملوں کا تبادلہ ہوا اور ٹم پین نے کوہلی کی جانب بڑھتے ہوئے ان پر فقرہ کسا کہ ’تم کول بننے کی کوشش کیوں کر رہے ہو؟‘کوہلی نے جواب دیا کہ میں تو کچھ نہیں تم ہی گرمی دکھا رہے ہو۔ امپائر کرس گیفینی نے معاملے کی سنگینی کو بھانپا اور فوراً مداخلت کی اور کہا کہ تم دونوں کپتان ہو اور کھیل پر توجہ دو۔ٹم پین نے کہا ہمیں بات کرنے دو لیکن امپائر نے انہیں خاموش کرادیا۔بعد میں جب کوہلی کی جانب سے کیچ پر ٹم پین آوٹ ہوئے تو دونوں کے درمیان پھر لفظی جنگ ہوئی ۔ کوہلی نے واپس جانے والے ٹم پین پر کوئی فقرہ کسا جس پر رک کر مڑے اور کوہلی سے کچھ کہا جس کا ہندوستانی کپتان نے بھی جواب دیا۔ اس کے بعد جب کوہلی آوٹ ہوئے تو وکٹ کیپر کپتان ٹم پین نے ان کے قریب ہو کر جشن منایا ۔دونوں کے درمیان میچ کے تیسرے دن شام کو بھی ٹم پین کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر تلخی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی بیٹسمین اینڈریو سائمنڈز اور ہندوستانی اسپنرہربھجن سنگھ کے درمیان 10 سال پہلے ہونے والے میچ میں جھگڑا بھی تک تازہ ہے جس میں ایک دوسرے کے خلاف بندر اور جنگلی بھیڑیا جیسے القابات کا تبادلہ ہوا تھا ۔حال ہی سائمنڈز نے دعویٰ کیا کہ ہربھجن نے آئی پی ایل کے دوران ان سے معافی مانگ لی تھی جبکہ ہر بھجن سنگھ نے معافی کے دعوے کی تردید کی ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں