Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے کی شگفتگی اور کشش کیسے بحال رکھیں

چہرے کی شگفتگی ، صحت ، کشش اورجاذبیت بحال  رکھنےکے لیے  خود پر توجہ دینا اور اپنے لیے وقت نکالنا بہت ضروری ہے . اپنی خوارک ، فٹنس اور صحت و صفائی کا خیال رکھنا آپ کو جاذب نظر ، تندرست وتوانا اور ہشاش بشاش رکھنے کے لیے اہم ہے . سب سے پہلے تو آپ کی خوراک کا متوازن ہونا ایک لازمی امر ہے .  یہ جلد پر مثبت اثر ڈالتی ہے  . یہی دراصل بہترین  صحت کی ضامن ہے . اپنی غذا میں سبزیوں ، پھلوں اور دودھ سےبنی اشیاء کاتناسب بڑھائیں  اسطرح جسم کے ہرحصے کو متوازن غذا کا حصول  مستقل جاری رہتا ہے .  ہفتے میں دو مرتبہ گوشت استعمال کریں اور بازار سے خریدی ہوئی صرف وہ اشیاء کھائیں جو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کی گئی ہوں .  یہ صحت اور فٹنس کو برقراررکھنے کے لیے اہم ہے . اپنے دن کا آغاز تازہ پھلوں کےرس کے ساتھ کریں   اس سے دن بھر آپ کے چہرے کی شگفتگی بحال رہے گی .  اگر صبح کے اوقات میں ایک کھجور کھالیں تو یہ معدے کی تیزابیت سے بچاتی ہے .  خوراک کے علاوہ جلد کی شگفتگی اور ملائمت  کو برقراررکھنے کے لیے مناسب صفائی بھی ضروری ہے .  اپنی جلد کو سونے سے قبل اچھے کلینزر سے صاف کریں  تاکہ جراثیم جلد کو نقصان نہ پہنچا سکیں اور جلد کی صحت بھی بحال رہے . اسکےعلاوہ اپنی شخصیت کو مثبت اورخوبصورت بنانے کے کوشش کریں . اپنے ملبوسات ، میک اپ اور روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی لائیں  . پوری اور گہری نیند لیں تاکہ آپ اپنے روزمرہ کے کاموں کو خوش اسلوبی سے انجام دے سکیں .  اگر آپ ان عوامل کو روزمرہ کی زندگی کا جزو بنا لیں گی تو آپ کی صحت ، کشش اور جاذبیت دوسروں کو بھی نظر آئے گی اور آپ خود بھی خوش و خرم رہیں گے . 
 

شیئر: