بعض افراد کا وزن بہت تیزی سے بڑھتا ہے . تھوڑا ساکھانے پینے میں احتیاط نہ کریں اور ورزش باقاعدگی سے نہ کریں تو وزن کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے . وزن کا بڑھنا بہت سےمسائل ،پریشانیوں اور امراض کا سبب بنتا ہے . لہذا صحت مند رہنے کے لیے بڑھتے وزن پرقابو پانا بہت ضروری ہے . اگر آپ اس مسئلے سے دوچار ہیں تو سب سے پہلے اپنی غذا پر توجہ دیں . دن میں تین سے چار مرتبہ گرم پانی پیئیں . باقاعدگی سے چہل قدمی اور ورزش کریں . صبح کےعلاوہ رات کے کھانے کے بعد بھی چہل قدمی کریں . چاول ، بڑا گوشت ، مرچ مسالے والی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں . جنک فوڈز ، سافٹ ڈرنکس اور مٹھائیوں سے مکمل پرہیز کریں . پھل اور سبزیاں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں . اسکےعلاوہ بطور علاج میتھی ، اجوائن ، سیاہ زیرہ ، پہاڑی پودینہ اور سونٹھ ہم وزن لے کر پیس لیں اور اس سفوف کوچوتھائی چمچ صبح شام پانی کے ساتھ استعمال کریں . ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کر کے آپ اپنے وزن کوکنٹرول کر سکتے ہیں .