جعلی اکاونٹس کیس، زرداری پیش نہیں ہونگے
اسلا آباد ...پیپلز پارٹی کے رہنما سر دار لطیف خان کھوسہ نے کہاہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سپریم کورٹ میں قانونی ٹیم پیش ہوگی ۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو، فریال تالپوراور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ عدالت نے آصف زرداری یا چیئرمین بلاول کو طلب نہیں کیا ۔ فاروق ایچ نائیک اور دیگر وکلا ہی عدالت جائیں گے۔ جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنا موقف پیش کریں گے۔ وزیر اعلی کے مشیر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عدالت جائیں گے نہ ان کے وکیل پیش ہوں گے۔