Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ میراکا عمران خان کو انگریزی میں خراج تحسین

لاہور:پاکستانی فلم اداکارہ میرا نے وزیراعظم عمران خان کو ویڈیو پیغام میں خراج تحسین پیش کیا جو انگریزی زبان میں تھا ،مختلف نوعیت کی خبروں میں اپنے آپ کوزندہ رکھنے کی کوشش کرنے والی اداکارہ نے عمران خان کو عظیم لیڈر قرار دیا ہے۔اسکینڈل کوئین کہلائی جانے والی اداکارہ میرا شہ سرخیوں میں رہنے کا فن بھی جانتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آئے روز نت نئے تنازعات میں الجھی رہتی ہیں۔ میرا کی دیسی انگریزی بولنے کے انداز نے بھی انہیں ایک الگ شناخت دے رکھی ہے۔ انہوں نے ایسی ہی انگریزی زبان میں وزیراعظم عمران خان سے متعلق اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔جس میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی بھرپور حمایت کا بھی یقین دلایا ہے، یہ پیغام ویڈیو پر وائرل ہو گیا ہے۔

شیئر: