Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں

3 یمنیوں کے قبضے سے 171 کلو گرام قات برآمد کی گئی۔ (فوٹو بارڈر سیکیورٹی فورس)
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے مملکت کے  مختلف علاقوں میں منشیات کی سمگلنگ اور تشہیر پر شہریوں اور غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل اور سبق نیوز کے مطابق نارکوٹکس نے عسیر کے علاقے میں 30 کلو گرام چرس کی تشہیر پر ایک شہری کو گرفتار کرلیا۔ اس کے خلاف تمام قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ادھر جازان کے علاقے  الدائر سیکٹر میں بارڈر سیکیورٹی فورس نے 8 ایتھوپینز کو گرفتار کیا ہے وہ 144 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی  کوشش کررہے تھے۔ انہیں گرفتارکرنے کے بعد ضبط کی جانے والی منشیات متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی۔
دوسری جانب جازان کے  علاقے فرسان میں بارڈر سیکیورٹی فورس نے 3 یمنیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 171 کلو گرام قات برآمد کرلی جو وہ مملکت سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ منشیات ضبط کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی۔
عسیر میں ہی بارڈر سیکیورٹی فورس نے 3 یمنیوں کے قبضے سے 66 کلو گرام قات برآمد کرلی جو وہ مملکت سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے انہیں منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کا کہنا ہے کہ ریاض میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے ان سے 1.6 کلو گرام میتھافیٹامائن (شبو) برآمد کیا گیا ہے جو اس کی تشہیر کررہے تھے۔ انہیں بھی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
نارکوٹکس کنٹرول نے الجوف کے علاقے میں ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جو نشہ آور اشیا کی تشہیر کررہا تھا۔ اسے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے  نشہ آور مادہ برآمد کرلیا گیا۔ قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

 

 

شیئر: