Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں باپ اور 2بچوں نے خودکشی کرلی

حیدرآباد۔۔۔آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم میں قبائلی خاندان نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ ضلع کے کوتاپاڈو منڈل کے چندرائن پیٹ گاؤں کے قریب اتوار کو اس وقت پیش آیا جب 2بچوں کے ساتھ ان کے باپ اور ماں نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔اس واقعہ میں بچے اور باپ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ خاتون کو ونٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مرنیوالوں کی شناخت 38سالہ پی لکشمن راؤ،6سالہ سدھو اور3سالہ وینو کے طورپر ہوئی ہے۔یہ جوڑا وشاکھا ایجنسی علاقہ کے اننت گری گاؤں سے اس گاؤں پہنچا تھا اورپولٹری فارم میں کام کرتے ہوئے زندگی گزار رہا تھا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ مالی مسائل کے سبب اس خاندان نے یہ انتہائی اقدام کیا۔
 

شیئر: