Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’سندھ پر حکمرانی پی ٹی آئی کا خواب‘‘

کراچی:  مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر تحریک انصاف کی حکومت اور رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ 50 سال بھی کوشش کرتی رہے تو سندھ میں حکومت نہیں بنا سکتی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سندھ اسمبلی کے 89 ارکان کی حمایت کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر اطلاعات بیرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو حکومت خود 4 ووٹوں پر کھڑی ہے، اس کے لیے سندھ میں حکومت بنانا ممکن نہیں۔ صوبے میں پیپلز پارٹی کی آئینی حکومت ہے جو اپنا آئینی مینڈیٹ پورا کرے گی۔
نجی ٹی وی ،یکے مطابق مرتضیٰ وہاب نے پارٹی میں فارورڈ بلاک سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں اتحاد قائم ہے اور فارورڈ بلاک بننے کی باتیں برسوں سے جاری ہیں جن کی حیثیت افواہ کے سوا کچھ نہیں۔ مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح کی انتقامی کارروائیاں پی ٹی آئی حکومت کررہی ہے، تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ہر طرح کے حالات اور مشکلات کا سامنا کیا ہے اور اب بھی ہم کسی بھی رکاوٹ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شیئر: