واشنگٹن۔۔۔امریکی شہر برلنگٹن کے وائلڈ لائف پارک میں شیر نے حملہ کرکے ایک خاتون ملازم کو ہلاک کردیا۔حملہ اس وقت ہوا جب پارک کا عملہ شیر کے پنجرے کی صفائی کر رہا تھا کہ پنجرے کے بند حصے سے شیر اچانک وہاں آ گیا اور خاتون الیگزینڈرا بلیک پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔بعدازاں شیر کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تاکہ خاتون کو اس کی گرفت سے نکالا جاسکے۔وائلڈ لائف پارک کے بیان میں انسانی جان کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کیاگیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شیر لاک کیے گئے حصے سے کیسے باہر آیا۔