Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں صدارتی انتخابات 3ماہ کیلئے ملتوی

کابل۔۔۔ 20 اپریل کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات3 مہینوں کیلئے ملتوی کردیئے گئے۔اب20 جولائی 2019 کو  انتخابات منعقدہوں گے۔ افغان الیکشن کمیشن کے چیئرمین گلہ جان عبدالباری صیاد نے پریس کانفرنس می اعلان کیا اور کہا کہ افغانستان میں صدراتی انتخابات کیلئے 20 اپریل 2019 کی تاریخ مقرر کرلی تھی لیکن اپریل میں موسم سرما کی شدت کی وجہ سے بعض صوبوں تک انتخابی مواد پہنچانابہت مشکل کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے تجربہ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور انتخابی اصلاحات میں بہتری لانے اور صاف و شفاف انتخابات کیلئے مزید وقت درکار ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق20جولائی کو ہی صوبہ غزنی میں پارلیمانی انتخابات بھی منعقدکئے جائیں گے جو اکتوبر2018 میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث نہیں ہوسکے تھے۔

شیئر: