پاکستانی قونصلر ٹیم کا دورہ ینبع
جدہ ۔۔۔ پاکستان قونصلیٹ جدہ کی ایک ٹیم جمعہ 4جنوری 2019ءکو ینبع کا دورہ کریگی اور وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کو مختلف قونصلر خدمات فراہم کریگی۔ ٹیم اپنا دفتر ہوٹل فجر الشاہین، ینبع میں قائم کریگی جہاں قونصلر ٹیم صبح ساڑھے 8بجے سے ساڑھے 11بجے اور پھر ڈھائی بجے سے شام 5بجے تک موجود رہیگی۔