Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ: تعطیلات ختم ، تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج تمام اسکول اور کالجز کھل گئے۔ ذرائع کے مطابق نجی اور سرکاری تعلیمی ادارں میں آج تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوا تاہم ٹھنڈے موسم اور پہلا دن ہونے کی وجہ سے اسکول اور کالجز میں حاضری معمول سے خاصی کم رہی۔ حاضر ہونے والے بچوں نے اسکول آنے کے موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے چھٹیوں کی سرگرمیاں اپنے ساتھیوں اور اساتذہ کے ساتھ شیئر کیں۔ قبل ازیں صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے 22 تا 31 دسمبر تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
 

شیئر: