Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا راستہ اختیار کرسکتے ہیں،شمالی کوریا کا انتباہ

پیانگ یانگ... شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری کی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی ۔ اگر امریکہ نے مزید اقدامات کا مطالبہ جاری رکھا تو کوئی نیا راستہ اختیار کرنے پرمجبور ہوں گے ۔ سال نو کے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کسی بھی وقت ملاقات کے لئے تیار ہیں تاہم اگر پابندیوں یا مزید اقدامات کے مطالبے کے ذریعے دبانے کی کوشش جاری رکھی تو پیانگ یانگ نیا راستہ اختیار کرنے مجبور ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب شمالی اور جنوبی کوریانے امن اور خوشحالی کی راہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے سیول سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ غیر ملکی فوج کے ساتھ مزید فوجی مشقیں نہ کرنے جبکہ بیرونی ا سٹرٹیجک اثاثے مکمل طور پر بند ہونا چا ہئیں ۔ 
 

شیئر: